دبئی: سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک شہزادہ کو عدالت کے فیصلے کے مطابق
جدہ کی جیل میں کوڑے لگائے گئے ۔ یہ خبر آج ایک سعودی اخبار نے دی ہے۔ ا س
سے تقریباً ایک ماہ قبل سعودی شاہی خاندان کے ایک دیگر شہزادہ کو قتل کے
جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ سعودی عرب کے اخبار العکاظ نے شہزادہ کو کوڑے لگائے جانے کی
خبر دی ہے لیکن
اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سزا کس جرم میں دی گئی ۔ شہزادہ کا نام نہیں
بتایا گیا ہے ۔ اسے جیل کی بھی سزا دی گئی ہے۔ شہزادہ کو کوڑا ایک پولیس
اہلکار نے پیر کو لگایا ۔ کوڑا لگانے کے بعد اس کی صحت کی جانچ کی گئی اور
وہ ٹھیک پایا گیا۔ شہزادے کو یہ سزا ملنے پر سعودی عرب کے محکمہ انصاف نے
کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔